پچھلے دنوں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت اوکاڑہ میں ایک سیشن کا انعقاد ہوا جس میں ساہیوال ڈویژن کے تمام اسٹاف  نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ شعبہ تعلیمی امور مولانا عرفان عطاری مدنی اور ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ کے رکن سلمان عطاری نے تعلیمی امور نیز سافٹ ویئر کےحوالے سے شرکا کی تربیت کی نیز معاون رکنِ شعبہ سیّد انس عطاری نے تجوید کے متعلق اسٹاف کی رہنمائی کی۔

اس کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے دینی کاموں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے شرکا کو دینی کاموں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جبکہ نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے مدرسین کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔

سیشن کے اختتام پر جن مدرسین کی تعلیمی امور اور دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی رہی نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے اُن کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف دیئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)