دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذیلی شعبہ مدرسۃ المدینہ آن لائن فیصل آباد ڈویژن کے اسٹاف کا  سنتوں بھرا اجتماع ہوا۔

اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی سیّد انس عطاری نے تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے پریزنٹیشن کے ذریعے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔علاوہ ازیں رکنِ شعبہ تعلیمی امور مولانا عرفان عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں سے متعلق چند اہم نکات پر کلام کیا۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)