17 جولائی 2023ء بروز پیر لاہور ڈویژن میں
فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے اسٹاف کے لئے ایک سیشن ہوا جس میں جامعۃ المدینہ و
مدرسۃ المدینہ آن لائن کے مدرسین اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
سیشن کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا اور مدنی پھولوں سے نوازا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے
8، 9 اور 10 محرم الحرام1445ھ کے مدنی قافلے میں فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے
اسٹاف کے ساتھ سفر کرنے کے لئے وقت بھی عطا فرمایا۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے
تنظیمی و انتظامی حوالے سے نمایاں کارکردگی کے حامل مدرسین کے درمیان تحائف تقسیم
کئے جبکہ خیرخواہ اسلامی بھائیوں کی حوصلہ
افزائی کے ساتھ ساتھ اُن کی خیرخواہی کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)