01نومبر 2022ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد میں مرکزیِ مجلسِ شوریٰ کے رکن قاری ایاز عطاری نے حیدرآباد ڈویژن کے تمام اسٹاف کیساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں رکنِ شوریٰ نے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے کرنے اور دینی کاموں کو بڑھانے نیز  دعوتِ اسلامی کی 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ یونٹ کرنے کے لئے تربیت کا سلسلہ کیا اور یونٹس جمع کرنے کے اہداف بھی دئیے ۔

اس موقع پر حیدرآباد میٹرو پولیٹن کے نگران حاجی سہیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔ فیضان آن لائن اکیڈمی حیدرآباد ڈویژن کے نگران مولانا عابد حسین عطاری نے 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں تمام اسٹاف کی طرف سے اہداف کو پورا کرنے اور ٹیلی تھون میں بھرپور حصہ لینے کی یقین دہانی کرائی۔(کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس) 


دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام 28 اکتوبر 2022ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی لاہور ڈویژن کےشفٹ تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔رکنِ شعبہ عرفان عطاری اور صوبائی ذمہ دار عامر سلیم عطاری نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سےگفتگو کی نیزسید انس عطاری نے شفٹ تعلیمی ذمہ داران کی بذریعہ انٹرنیٹ تربیت کی۔( رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ فیضانِ مدینہ کاہنہ نو کے اسٹاف کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین و ذمہ داران کی شرکت رہی۔

مبلغینِ دعوتِ اسلامی مولانا عامر سلیم عطاری (صوبائی ذمہ دار) اور مولانا عرفان عطاری مدنی (رکنِ شعبہ) نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم امور پر گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں میں ترقی کے لئے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

مزید صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور انداز سے کوشش کرنے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر رکنِ شعبہ وڈویژن ذمہ دار رضوان عطاری بھی موجود تھےح۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


26  اکتوبر 2022ء بروز بدھ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائزکے ساہیوال ڈویژن کی فیضانِ مدینہ اوکاڑہ برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں اسٹاف کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

صوبائی ذمہ دار و رکن شعبہ مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں ذاتی طور پر حصہ لینے اور زیادہ سے زیادہ کوشش کرکے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی دعائیں لینے کے حوالے سے اسٹاف کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر رکن شعبہ محمد عرفان عطاری مدنی اور ساہیوال ڈویژن ذمہ دار نعیم اللہ عطاری بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


25  اکتوبر 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے صوبائی ذمہ دار و رکن شعبہ مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے ساہیوال ڈویژن کی فیضانِ مدینہ اوکاڑہ برانچ کا دورہ کیا۔

اس دوران صوبائی ذمہ دار نے ساہیوال ڈویژن کے شفٹ ناظمین کامدنی مشورہ کیا جس میں انہوں نے 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون اور برانچ کے عملے و طلبہ سے گفتگو کرنے کے انداز پر تربیت کی۔

اس موقع پر رکن شعبہ محمد عرفان عطاری مدنی اور ساہیوال ڈویژن ذمہ دار نعیم اللہ عطاری موجود تھے ۔بعدازاں شفٹ ناظمین نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


26اکتوبر2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں واقع فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی برانچ شیرانوالہ گیٹ کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں عملے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ صوبائی ذمہ دارمولانا عامر سلیم عطاری مدنی، رکن شعبہ عرفان عطاری اور لاہور ڈویژن ذمہ دار مولانا محمد رضوان مدنی نے عملے کے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں شعبہ جات کے لئے ہونے ٹیلی تھون میں بھر پور حصہ ملانے کا ذہن دیا۔اس کے علاوہ ذمہ داران نے برانچ کے تعلیمی معاملات کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں لاہورپاکستان میں قائم شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے اچھرہ برانچ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین و ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی جن میں تعلیمی، تنظیمی اور انتظامی معاملات شامل تھے۔

مزید صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیاجس پر وہاں موجود مدرسین و ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈویژن ذمہ دارمولانا محمد رضوان مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 27اکتوبر 2022ء بروز جمعرات برانچ اشاعت الاسلام ملتان مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تمام عملے کی ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں مدرسین اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شعبہ مولانا غلام عباس عطاری مدنی اور ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا حامد مدنی نے شرکا سے شعبے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے تعلیمی معیار کو مزید بہتر کر نے کے حوالے سے اور دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔

دورانِ میٹنگ ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون میں بھر پور طریقے سے حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں تحائف تقسیم کئے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


19اکتوبر2022ء  بروزبدھ لاہور ڈویژن کے شفٹ ناظمین اور برانچ ناظمین کی ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں رکن مجلس مولانا رضوان مدنی اور صوبائی ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری نے تعلیمی معیار کو مزید بہتر کر نے کے حوالے سے مدنی پھول دیئےاور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون کے سلسلے میں ترغیب دلاتے ہوئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے بھر پور کوشش کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


14اکتوبر2022ء  بروز جمعہ دعوت اسلامی کے تحت برانچ اشاعت الاسلام ملتان جامعۃ المدینہ کے تمام عملے کی ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں جامعۃالمدینہ آن لائن کے مدرسین ودیگر مدنی عملے نے شرکت کی۔

رکن مجلس مولانا غلام عباس عطاری مدنی اور ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا عرفان مدنی نے تعلیمی معیار کو مزید بہتر کر نے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے ذہن دیا نیز ٹیلی تھون کے حوالے سے ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیر اہتمام  بہاولپور میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور برانچ کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم مدنی نے ذمہ داران سے تعلیمی تنظیمی و انتظامی معاملات پر گفتگو کیں اور ذمہ داران کو دعوت اسلامی کے خدمت دین کے شعبہ جات کے لئے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


21 اکتوبر2022ء  کو دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے زیر اہتمام جہلم برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پنڈی ڈویژن کے تمام شفٹ ناظمین نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار عامر سلیم مدنی اور ڈویژن ذمہ دار عبدالوحید اعظم مدنی نےشعبے کے دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے گفتگو کی نیز شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے ٹیلی تھون میں محنت سے کام کرنے کاذہن دیا اور اس سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں کے حوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ (رپورٹ: رفاقت حسین ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)