4 اگست 2023ء  بروز جمعہ دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت بذریعہ مائیکروسافٹ ٹیمز آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں پنجاب کے ڈویژنل ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی اور مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے تعلیمی، تنظیمی و انتطامی معاملات میں اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جس میں شفٹ ناظمین کے سالانہ تربیتی اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔مزید دینی کام بڑھانے اور گھریلو صدقہ بکس بروقت کھولنے اور رقم مالیات میں جمع کروانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)