21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
10 مارچ 2023ء بروز جمعہ شعبہ فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں شفٹ و برانچ ناظمین اور
ڈویژن ذمہ داران سمیت اراکینِ شعبہ شریک ہوئے۔
اس میٹنگ میں نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری
مدنی نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے عطیات کی ضرورت و
اہمیت کے بارے میں گفتگو کی اور انہیں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی
بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)