دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیرِ اہتمام  30اگست 2022ء بروز منگل کراچی سٹی میں قائم کورنگی برانچ میں میٹنگ منعقدہوئی جس میں شفٹ ناظمین کی شرکت رہی۔

اس میٹنگ میں ڈویژن ذمہ دار و برانچ ناظم وقاص حسین عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیا نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کام سمیت گھریلو صدقہ بکس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

مزید برانچ ناظم نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے ناظمین کو آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


30 اگست 2022ء بروز منگل چیف ایگزیکٹو لاء رائے فیض سلطان نےبہاولپور میں قائم  لوگوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیم دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ کیا جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس دوران ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا عطاری نے انہیں شعبے کا تعارف کروایا اور اس شعبے کے ذریعے دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار محمد اقبال عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔آخر میں چیف ایگزیکٹو لاء رائے فیض سلطان نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے دینی کام کو بڑھانے اور اُن کا فالو اپ لینے کے لئے گزشتہ روز ستیانہ روڈ فیصل آباد میں قائم  مین برانچ شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی میں شفٹ مدنی کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین سمیت دیگر اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار وحید اعظم عطاری نے مدرسین سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی جبکہ شعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیااور انہیں احسن طریقے سے دعوتِ اسلامی کے دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں ذمہ داران نے شعبے اور دعوتِ اسلامی کی ترقی کے لئے اچھی چھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر کے عاشقانِ رسول کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات دینے والے  شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے تحت 28 اگست 2022ء بروز اتوار ملت روڈ فیصل آباد کے برانچ میں شفٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار وحید اعظم عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے مزید احسن انداز میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز شعبے کی بہتری کے لئے ڈویژن ذمہ دار نے مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آبا دمیں ایک سیشن ہوا جس میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ سیشن دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”کسٹمر کیئر“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے سیشن میں شریک ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام فیضان آن لائن اکیڈمی فیضانِ مدینہ برانچ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شفٹ مدنی کے ذمہ داران و مدرسین کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی امور کے ذمہ دار عاصم عطاری مدنی نے شرکائے مدنی مشورہ سے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ برانچ ناظم طارق مہربان عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں اور گھریلو صدقہ بکس کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی نیز سابقہ کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔بعدازاں ذمہ داران کی مشاورت سے مختلف اہداف طے کئے گئے۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں قراٰن و سنت عام کرنے والے شعبے فیضان آن لائن اکیڈمی کراچی کے تمام برانچ ناظمین کی میٹنگ نیو چالی برانچ میں منعقد ہوئی۔

اس میٹنگ میں رکنِ شعبہ و صوبائی ذمہ دار تبریز حسین عطاری نے ناظمین سے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور نمایاں کاکردگی والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

اس کےعلاوہ صوبائی ذمہ دار نےناظمین کو شعبے سمیت دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مختلف اہداف دیئےنیز شعبے کو خود کفیل کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ خدام المساجد و المدارس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے چند شخصیات کے ہمراہ فیضان آن لائن اکیڈمی کورنگی برانچ کراچی کا وزٹ کیا۔

اس دوران برانچ ناظم و ڈویژن ذمہ دار محمد وقاص حسین عطاری مدنی نے انہیں فیضان آن لائن اکیڈمی دعوت اسلامی کے ذریعے دنیا بھر میں دی جانے والی قراٰن و سنت کی تعلیم کے بارے میں آگاہی دی۔

بعدازاں شخصیات نے عالمی سطح پر ہونے والے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کو سراہا اور مختلف اسلامک کورسز میں ایڈمیشن (داخلہ لینے) کےحوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


18 اگست2022ء بروز جمعرات فیضان آن لائن اکیڈمی پاکپتن برانچ کے ہوم اور برانچ کے مدرسین و ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔ رکن مجلس و صوبائی ذمہ دار عامر سلیم عطاری مدنی نے نعمتوں پر رب تعالیٰ کی شکر گزاری کے حوالے سے مدنی پھول پیش کئے اور شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر ساہیوال ڈویژن ذمہ دار محمد نعیم اللہ عطاری مدنی بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے تحت بنگلہ دیش میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی پہلی نیو برانچ کے آغاز کےسلسلے میں ذمہ داران کی باہمی مشاورت ہوئی جس میں مدرسین و ذمہ داران کے تقرر کرنےکے نظام اور ایڈمیشن و فیس کے معاملات کے حوالے سے اہداف طے کئے گئے نیزبرانچ کےآغاز سے پہلے بھرپور تشہیر کرنے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر نگران مجلس مولانا یاسر عطاری مدنی، نگران بنگلہ دیش رضا عطاری، اراکین مجلس غلام الیاس عطاری مدنی، سلمان عطاری، نگران مجلس جامعۃ المدینہ بنگلہ دیش جنید عطاری مدنی اور بنگلہ دیش کے مختلف مقامات کے اسلامی بھائی  بھی شریک ہوئے۔ (رپورٹ: علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


18 اگست 2022 ء کو پاکستان کے شہر اوکاڑہ میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت مدنی مشورہ ہوا ، رکن مجلس وصوبائی ذمہ دار عامر سلیم عطاری مدنی نے ”شکرانِ نعمت  و زوالِ نعمت “ کے عنوان پر مدنی پھول دیئے ۔

مدنی مشورے میں اوکاڑہ برانچ کے ہوم شفٹ کے مدرسین و ذمہ داران نے شرکت کی مدنی مشورے میں ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی گئی ، اس موقع پر اوکاڑہ برانچ کے ناظم مولانا ناصر مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ : محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


19 اگست 2022ء کو جامع مسجد فیضان مدینہ شاہدرہ، لاہور میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار برانچ ناظمین ، شفٹ ناظمین  اور تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔

مبلغ وڈویژن ذمہ دار مولانا رضوان افضل مدنی عطاری نے مدنی مشورے کے نکات پر گفتگو کرتے ہوئے نئے اجیروں کو رکھنے کے طریقہ کا ر کے بارے میں بتایا اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اچھی کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ (رپورٹ : محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )