21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت گجرانوالہ برانچ کے مدرسین و ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے
اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔
نگرانِ شعبہ نے شرکا سے
برانچ کے تعلیمی، تنظیمی اور انتظامی امور کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں
شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا
ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر صوبائی ذمہ
مولانا عامر سلیم عطاری مدنی اور مولانا شہباز عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ
ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)