22 نومبر 2022ء بروز منگل ایکسین واپڈا رانا عرفان نے ڈسٹرکٹ نگران محمد بلال عطاری مدنی کے ہمراہ مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ میں قائم شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز  کی برانچ کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر برانچ ناظم حافظ محمد ناصر عطاری مدنی نے رانا عرفان کوجامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز، شعبہ ایف جی آر ایف اور دیگر شعبہ جات بالخصوص شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ میں ہونے والے مختلف کورسز کا تعارف کروایا نیز تعلیمی نظام کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی۔

بعدازاں ایکسین واپڈا رانا عرفان نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کوسراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)