21نومبر 2022ء بروز پیرپاکستان کے شہر فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے  شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اراکینِ شعبہ نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اراکینِ شعبہ کو مزید بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دیئے نیز دعوتِ اسلامی کے خدمتِ دین کے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون کے متعلق گفتگو کی اور اس پر مزید کوشش کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)