20 نومبر 2022ء بروز اتوار بہاولپور شہر میں واقع فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کی برانچ میں شعبہ جامعۃالمدینہ آن لائن کی ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کے مدرسین نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ شفٹ تعلیمی ذمہ دار مولانا حسنین شاہ عطاری مدنی نے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے کلام کیا جبکہ شفٹ ناظم سلطان فرید عطاری نے انتظامی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے شفٹ کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔

اس کے علاوہ میٹنگ میں شریک مدرسین کو مختلف اہداف دیئے گئے جبکہ ٹیلی تھون کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا جس میں نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)