6 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی
جانب سے 4دسمبر2022ء بروز اتوار فیضان آن
لائن اکیڈمی ملتان میں تربیتی اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی
ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے مدنی عملے کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
تربیتی اجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن قاری محمد سلیم عطاری نے کوالٹی انہینسمنٹ
(Quality
enhancement)
پر گفتگو کرتے ہوئے تنظیمی کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی ۔ آخر میں تعلیمی و تنظیمی اچھی کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں میں
تحائف تقسیم فرمائے۔(رپورٹ:وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن
اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ: رمضان
رضا عطاری)