6 دسمبر 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائزکے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ اوکاڑہ میں تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ساہیوال ڈویژن کے اسٹاف نے شرکت کی۔

قراٰنِ مجید کی تلاوت اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے اس اجتماع کا آغاز کرنے کے بعد نگرانِ ساہیوال ڈویژن مولانا سرفراز عطاری مدنی نے ”شکرِ الٰہی عزوجل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے شکر کے فضائل بیان کئے نیز حاضرین کو اپنی صلاحتیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں صرف کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)