عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں لاہورپاکستان میں قائم شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے اچھرہ برانچ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین و ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی جن میں تعلیمی، تنظیمی اور انتظامی معاملات شامل تھے۔

مزید صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیاجس پر وہاں موجود مدرسین و ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈویژن ذمہ دارمولانا محمد رضوان مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)