پچھلے دنوں فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ فیضانِ مدینہ کراچی میں چئیرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ  مولانا محمد بشیر فاروقی صاحب کے صاحبزادے مدنی رضا نے دورہ کیا۔

اس موقع پر رکنِ شعبہ غلام الیاس عطاری مدنی اور تبریز عطاری مدنی نے مدنی رضا صاحب کو فیضان آن لائن اکیڈمی میں ہونے والے دینی کاموں کا تعارف کروایا۔ ساتھ ہی انہیں تعلیمی و انتظامی معاملات پر مشتمل ڈاکیو منٹری بھی دکھائی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو سراہتے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: علی حمزہ عطاری فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)