گزشتہ روز پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے تحت میٹنگ منعقد ہوئی جس میں برانچ فیضان مدینہ سیالکوٹ کے تمام مدرسین سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے میٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں کا فالواپ لیا اور دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم نکات پر گفتگو کی نیز دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)