پاکستان کے شہر جہلم میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ میں
مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات
کا فالواپ لینے اور ذمہ داران کی تربیت کرنے کے لئے 8 ستمبر 2022ء بروز جمعرات
پاکستان کے شہر جہلم میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
برانچ کے اسلامی بھائیوں سمیت اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگرانِ شعبہ مولانا یاسر
عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق کلام کیا نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا۔
اسی طرح نگرانِ شعبہ نے
اسلامی بھائیوں کو امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی کتاب ”گفتگو کے آداب“ خرید
کر اسے تقسیم کرنے اور مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)