قراٰن و سنت کی تعلیمات
کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 12 ستمبر 2022ء
بروز پیر فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور برانچ میں شفٹ مدرسین اور شفٹ تعلیمی ذمہ
داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
دورانِ مدنی مشورہ ڈویژن
بہاولپور ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا نعیم رضا عطاری مدنی نے تعلیمی
و انتظامی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں سے دینی کاموں کی کارکردگی
کا فالواپ لیا اور انہیں آئندہ کے اہداف دیئے۔
مزید ڈویژن ذمہ دار نے
شرکائے مدنی مشورہ کو امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی نئی کتاب ”گفتگو کے آداب“ خرید کر اُس کا مطالعہ
کرنے نیز دیگر عاشقانِ رسول کے درمیان اس کتاب کو تقسیم کرنے کی ترغیب دلائی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان
آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)