دعوتِ اسلامی کےشعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈ می کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں شفٹ ناظمین کی تین دن6،7،8 ستمبر2021ء  سنتوں بھری نشست کا سلسلہ ہواجس میں اراکینِ مجلسِ شوریٰ کی آمد کا بھی سلسلہ ہوا جن میں رکنِ شوریٰ ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری، حاجی عبدالحبیب عطاری اور حاجی یعفوررضا عطاری سلمہم الباری موجود تھے۔

اراکینِ شوریٰ نے شرکا کی اخلاقی،شرعی اور تنظمی حوالے سے تربیت کرتے ہوئے انہیں تربیتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز دیگر مبلغین نے آئی ٹی پالیسیز ، ایڈمیشن و فیس پالیسیز اور ٹائم مینجمنٹ سمیت مختلف موضوعات پر شفٹ ناظمین کی تربیت کی۔ نگران مجلس مولانا یاسر عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے۔(رپوٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنو ں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے برانچ شیراں والا گیٹ لاہور میں نگران مجلس مولانا یاسر عطاری مدنی اور لاہور ریجن کے ذمہ دار سخاوت عطاری مدنی  نے لاہور ریجن کے برانچ ناظمین و زون ذمہ داران کامدنی مشورہ کیا۔

اس مدنی مشورے میں نیو انگلش مدرسین کے حوالےسے کلام کیا گیا نیز ہوم کلاسز کے بارے میں مدنی پھول بیان کئے۔(رپوٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 22اگست2021ءکواراکینِ مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی نے  حیدرا ٓباد ریجن کے جدول کے دوران نواب شاہ میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی نیو برانچ کیلئے جگہ کا وزٹ کیا جبکہ 23اگست2021ءکو سکھر میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی زیر تعمیر برانچ کادورہ کرتے ہوئے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا نیز اراکین مجلس نے مقامی اسلامی بھائیوں سے مشاورت کی اور آنے والے وقتوں میں اس شعبے کے کام کو اچھے طریقے سے کرنے کا ذہن دیا۔(رپوٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے21اگست2021ءبروزہفتہ کلاتھ مارکیٹ برانچ حیدرآباد میں حیدر آباد ریجن کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔

اس موقع پر رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی نےکام کی تقسیم کاری، اہل اسلامی بھائی کو ذمہ داری دینے اور اسکی اہمیت کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی ساتھ ہی دیگر دینی کاموں کے بارے میں بھی کلام کیا۔(رپوٹ:محمد فیضان عطاری،کانٹینٹ :غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی کے تحت مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا ۔اس موقع پر ملتان ریجن  ذمہ دار غلام عباس عطاری مدنی نےبرانچ اشاعت الاسلام ملتان میں برانچ کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا نیز انہوں نے شعبے کی بہتری کے حوالے سے مختلف مدنی پھول دیتے ہوئے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔(رپوٹ: محمد فیضان عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی  بوائز کے مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آبادمیں پچھلے دنوں سنتوں بھرا اجتماع ہوا ۔اس موقع پررکنِ شوریٰ مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری ، نگران مجلس مولانا یاسر عطاری مدنی، رکن مجلس غلام الیاس عطاری اور آئی اسسٹنٹ منیجر ناصر انصاری نےٹائم مینجمنٹ، غیبت کی تباہ کاریاں ، Sales Skills اور Smart Work کے موضوعات پر بیان کرتے ہوئےفیضان آن لائن اکیڈمی کے ایڈمیشن ،آفس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران اور کالنگ آپریٹرز کی تربیت کی نیز سوال وجواب کابھی سلسلہ ہوا۔

اجتماعِ پاک کے اختتام پر نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف بھی پیش کئے گئے۔(رپوٹ: محمد فیضان عطاری شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت 10 اگست 2021ء کو برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد زون کے ناظمین اور برانچ ناظمین نے شرکت کی۔

نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر عطاری مدنی نے دینی کاموں میں مضبوطی لانے کے حوالے سے تربیت فرمائی اور ناظمین کا سالانہ سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی قافلے کے حوالے سے مختلف نکات ارشاد فرمائے۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی، Content: محمد حسین عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی بوائز  کے تحت 7اگست2021ءبروز ہفتہ فیضانِ مدینہ برانچ جو ہرٹاؤن لاہورمیں مدنی مشورے کا سلسلہ ہواجس میں لاہور ریجن کے شفٹ ناظمین ،برانچ ناظمین اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پر ماہانہ مدنی مشورے کے نکا ت پر کلام کیا گیانیز12 دینی کاموں کے اپڈیٹ مدنی پھولوں کے حوالے سے ذمہ داران کو آگاہی دی گئی ساتھ ہی مدنی مشورے میں شجرکاری مہم کے متعلق مدنی پھولوں پر گفتگو ہوئی۔(رپوٹ: محمد فیضان عطاری شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


5اگست2021ءبروزجمعرات دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت مدنی مشورہ کیا گیا ۔ اس موقع پر رکنِ مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نےرکنِ مجلس تبریز عطاری مدنی اور یاسرعطاری مدنی کے ہمراہ کراچی ریجن کے ہیلپ ڈیسک(آئی ٹی) ذمہ داران اور برانچ ناظمین سے میٹنگ کی جس میں آئی ٹی سے برانچز کے متعلقہ معاملات حل کروانے کے نظام کا جائزہ لیتے ہوئے نظام میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مختلف نکات پر گفتگوکی۔ (رپوٹ محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی  بوائز کا 8اگست2021ءبروزاتوار مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں نگرانِ مجلس مولانا یاسر رضاعطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔اس مشورے میں دیگر ذمہ داران کے ساتھ ساتھ اراکین مجلس نے بذریعہ لنک شرکت کی نیز نگرانِ مجلس نےشعبے میں مزید بہتری لانے اور تقسیم کاری کے تعلق سےاراکینِ مجلس کی رہنمائی کی اس کے علاوہ دیگر مدنی پھول بھی دیئے۔(رپوٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری مدنی)


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت 4 اگست 2021ء کو اشاعت الاسلام ملتان برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیس ڈیپارٹمنٹ کےذمہ دار اور اسٹاف نے شرکت کی۔

اراکین شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی غلام عباس عطاری اور سلمان عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی او ر اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت 3 اگست 2021ء کو فیضان مدینہ برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکن شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری نے سوشل میڈیا Content میں بہتری لانے اور سوشل میڈیا کےلئے New tools استعمال کرنے پر مختلف نکات بیان کئے نیز Designingمیں بہتری لانے اور مارکیٹنگ کے حوالے سے کلام کیا۔ مدنی مشورے میں سوشل میڈیا کے مزید پلیٹ فارمز کے استعمال پر بھی گفتگو ہوئی۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، آفس ذمہ دار شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)