دعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام جامعۃ المدینہ آن لائن برانچ اشاعت الاسلام ملتان کے مدرسین اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں گرلز ہوم کلاسز کے ذمہ دار مولانا راشد  عطاری مدنی اور برانچ ناظم اشاعت الاسلام مولانا رمضان عطاری مدنی بھی شریک تھے۔

مولانا غلام عباس عطاری مدنی (رکن مجلس) اور مولانا عرفان مدنی (ڈویژن تعلیمی ذمہ دار) نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں سے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ شرکائےمدنی مشورہ کو دعوتِ اسلامی کے تحت سفر کرنے والے مدنی قافلے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)