21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر لاہور میں
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کی ایک کاروباری شخصیت سے ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے شخصیت کو دعوتِ
اسلامی کے مختلف شعبہ جات سمیت بالخصوص شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کا تعارف کروایا
اور انہیں عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات بیان کیں۔آخر میں شخصیت نے
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہا رکیا۔
اس موقع پر مولانا عمران عطاری (شفٹ ناظم) مولانا
قاسم عطاری (شفٹ تعلیمی ذمہ دار) محمد ندیم رفیق (شفٹ ناظم) سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن
اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)