پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی سندھ میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی برانچ فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں یونس عطاری (رکن ِمجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ) اور محیط حسین (فنانس منیجر) سمیت دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔

اس مدنی مشورے میں رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے گفتگو کرتے ہوئے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ اور مالیات کے حوالے سے طے شدہ پالیسیز پر کلام کیا نیز اس میں مزید آسانی کے لئے مختلف اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)