21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
21 جون 2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر ملتان
میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ملتان
ڈویژن کے ناظمین و برانچ ناظمین کی شرکت رہی۔
دورانِ مدنی مشورہ صوبائی ذمہ دار مولانا عامر
سلیم عطاری مدنی، رکنِ شعبہ عرفان عطاری مدنی اور رکن ِمجلس ملتان ڈویژن غلام
عباس عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی
کے نظام کو مزید بہتر بنانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور برانچ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)