صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر بہاولپور میں واقع
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں22 جون 2022ء بروز بدھ شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی بہاولپور کے برانچ و شفٹ ناظمین کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں دیگر اہم
ذمہ داران (جن میں رکن مجلس عرفان عطاری مدنی اور بہاولپور
ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم عطاری مدنی شامل تھے) کی شرکت رہی۔
اس میٹنگ میں صوبائی ذمہ دار مولانا عامر سلیم عطاری
مدنی نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے
مشاورت کی۔
اس کے علاوہ صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے
اثاثہ جات کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ذمہ داران نے اپنی اپنی
رائے کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد
وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور برانچ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)