دنیا بھر میں قراٰن و سنت کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 14 ستمبر 2022ء بروز بدھ پاکستان کے شہر فیصل آباد میں  شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی صوبۂ پنجاب کے ڈویژن ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔

نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے ذمہ داران سے شعبے کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے کو خود کفیل کرنے سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی جبکہ دینی کاموں میں ترقی کے حوالے سے انہیں اہم نکات بتائے جس پر ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)