دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ میں مائیکروسوفٹ ٹیمز کے ٹرینر کے ساتھ رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی اور آئی ٹی منیجر یونس عطاری کا مشورہ ہوا۔

مشورے میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے اندر آئی ٹی سے متعلقہ امور میں جدت لانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی نیز مائیکرو سوفٹ ٹیمز کے اپڈیٹ فیچرز اور انکے مفید استعمال کے حوالے سے کلام ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن کی برانچ شیرانوالہ گیٹ میں پروفیشنلز ڈپارٹمنٹ کے نگران محمد ثوبان عطاری اور رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی اور آئی ٹی منیجر یونس عطاری کا مدنی مشورہ ہوا جس میں پروفیشنلز کو فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت کورسز کروانےکے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کورس کے موضوع ،طلبہ کی تعداد اور اوقات کار طے کرنے کے حوالے سے مختلف متعلقہ امور پر کلام کیا گیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں لاہور ریجن ذمہ دار سخاوت رضا عطاری مدنی نے برانچ فیضان مدینہ کاہنہ نو لاہور میں لاہور ریجن کے تمام شفٹ ناظمین، برانچ ناظمین اور زون ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے ہونے والے سالانہ سنتوں بھرے اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی نیز دینی کاموں کے ملے ہوئے اہداف سو فیصد پورے کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر رمضان عطیات میں خود اور اپنے اسٹاف کے ذریعے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیتے ہوئے مختلف مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات مولانا مدثر عطاری مدنی نےرکن مجلس للبنات مولانا یاسر عطاری مدنی کے ہمراہ نیوکراچی فیض مدینہ برانچ کراچی کا وزٹ کیا۔ دوران وزٹ آئی ٹی سے متعلقہ معاملات کا جائزہ لیا نیزآئی ٹی کے اسلامی بھائیوں کا مشورہ فرمایا اور آئی ٹی پالیسیز سے متعلق گفتگو کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام فیضان آن لائن اکیڈمی کی مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران فیس ڈیپارٹمنٹ غلام مرتضی عطاری نے انداز گفتگو کو بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ رپورٹ: ایاز احمد عطاری مفتش فیس ڈیپارٹمنٹ)


دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران مجلس مولانا یاسر عطاری مدنی ،  رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی اور عمران عطاری مدنی نے میرپور کشمیر برانچ میں برانچ کے اسٹاف کا مدنی مشورہ لیا ۔

مدنی مشورے میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور دینی کاموں میں بہتری لانے کی ترغیب دلائی نیز عطیات جمع کرنے اور سالانہ سنتوں بھرے اجتماع کی تیاری کے حوالے سے مدنی پھول عطا فرمائے۔

دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران مجلس مولانا یاسر عطاری مدنی اور رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی و عمران عطاری مدنی نے گجرات برانچ کا وزٹ  کیا۔

اس دوران جگہ کا جائزہ لیتے ہوئے اس کے مطابق تعمیراتی کام کروانے اور اس میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے طریقہ کار کو فالو کرنے کے متعلق گفتگو کی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام 10 مارچ 2021ء  کو لاہور ریجن کی برانچ میں آئی ٹی سافٹ وئیر کے CEO کے ساتھ رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی اور آئی ٹی منیجر یونس عطاری نے مدنی مشورہ کیا جس میں مشورے میں فیضان آن لائن اکیڈمی کی ویب سائٹ میں جدت لانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنین مولانا یاسر عطاری مدنی، نگران مجلس للبنات مولانا مدثر عطاری مدنی اور رکن مجلس مولانا ضمیر عطاری مدنی نے گجرات میں سیالکوٹ زون، چکوال زون اور کشمیر زون کے ناظمین کا ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا نیز دینی کاموں میں بہتری لانے اور کراچی میں ہونے والے سالانہ سنتوں بھرے اجتماع کی تیاری کے حوالے سے نکات دئیے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملتان ریجن ذمہ دار غلام عباس عطاری مدنی اور رکن زون نعیم عطاری مدنی نے برانچ فیضان مدینہ خان پور کے اسٹاف کامدنی مشورہ لیا جس میں دینی کاموں میں مضبوطی لانے کے حوالے سے ترغیب دلائی نیز ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے اور فیضان آن لائن کے ہونے والے سالانہ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے حوالے سے تیاری کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیراہتمام7 اور 8 مارچ 2021ء کو  فیضان آن لائن اکیڈمی کی مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں ایڈمیشن و فیس ڈپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں رکن مجلس و آئی ٹی منیجر محمد یونس عطاری نے شرکائے اجتماع کی آئی ٹی سے متعلقہ امور پر تربیت فرمائی نیز رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے Costumer Satisfaction سے متعلق ٹریننگ فرمائی۔نگران مجلس مولانا یاسر عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کے سوالات کے جوابات عطا فرماتے ہوئے مختلف مفید نکات عطا فرمائے۔

فیضان آن لائن اکیڈمی ملتان ریجن ذمہ دار غلام عباس عطاری مدنی نےپچھلے دنوں ملتان ریجن کی برانچ اشاعت الاسلام  کے تمام اسلامی بھائیوں کامدنی مشورہ لیا جس میں دینی کاموں میں مضبوطی لانے کے حوالے سے ترغیب دلائی اور فیضان آن لائن کے ہونے والے سالانہ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے حوالے سے تیاری کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)