دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن ذمہ دار سخاوت رضا عطاری مدنی نے برانچ فیضان مدینہ کاہنہ نو
لاہور میں لاہور ریجن کے تمام شفٹ ناظمین، برانچ ناظمین اور زون ذمہ داران کا مدنی
مشورہ لیا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے ہونے والے
سالانہ سنتوں بھرے اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو کی نیز دینی کاموں کے ملے
ہوئے اہداف سو فیصد پورے کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر رمضان عطیات میں خود اور
اپنے اسٹاف کے ذریعے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیتے ہوئے مختلف مدنی
پھول دئیے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنات مولانا
مدثر عطاری مدنی نےرکن مجلس للبنات مولانا یاسر عطاری مدنی کے ہمراہ نیوکراچی فیض مدینہ برانچ کراچی کا وزٹ کیا۔ دوران
وزٹ آئی ٹی سے متعلقہ معاملات کا جائزہ لیا نیزآئی ٹی کے اسلامی بھائیوں کا مشورہ
فرمایا اور آئی ٹی پالیسیز سے متعلق گفتگو کی ۔
فیضان آن لائن اکیڈمی کی مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام فیضان آن
لائن اکیڈمی کی مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل
آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیس
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران فیس
ڈیپارٹمنٹ غلام مرتضی عطاری نے انداز گفتگو کو بہتر بنانے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ رپورٹ: ایاز احمد عطاری مفتش فیس ڈیپارٹمنٹ)
دعوت اسلامی
کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران مجلس مولانا یاسر
عطاری مدنی ، رکن مجلس غلام الیاس عطاری
مدنی اور عمران عطاری مدنی نے میرپور کشمیر برانچ میں برانچ کے اسٹاف کا مدنی
مشورہ لیا ۔
یاسر عطاری مدنی ، غلام الیاس عطاری مدنی اور عمران عطاری مدنی کا گجرات برانچ کا وزٹ
دعوت اسلامی
کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران مجلس مولانا یاسر
عطاری مدنی اور رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی و عمران عطاری مدنی نے گجرات برانچ
کا وزٹ کیا۔
رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی اور آئی ٹی منیجر یونس عطاری کا مدنی مشورہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں
نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنین مولانا یاسر عطاری مدنی، نگران مجلس
للبنات مولانا مدثر عطاری مدنی اور رکن مجلس مولانا ضمیر عطاری مدنی نے گجرات میں سیالکوٹ
زون، چکوال زون اور کشمیر زون کے ناظمین کا ماہانہ مدنی مشورہ لیا جس میں ماہانہ
کارکردگی کا جائزہ لیا گیا نیز دینی کاموں میں بہتری لانے اور کراچی میں ہونے والے
سالانہ سنتوں بھرے اجتماع کی تیاری کے حوالے سے نکات دئیے گئے۔
فیضان آن لائن اکیڈمی برانچ فیضان مدینہ خان پور کے اسٹاف کامدنی مشورہ
فیضان آن لائن اکیڈمی کی مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد سنتوں بھرا اجتماع
فیضان آن لائن اکیڈمی ملتان ریجن ذمہ دار غلام
عباس عطاری مدنی نےپچھلے دنوں ملتان ریجن کی برانچ اشاعت الاسلام کے تمام اسلامی بھائیوں کامدنی مشورہ لیا جس میں دینی کاموں میں مضبوطی لانے کے حوالے
سے ترغیب دلائی اور فیضان آن لائن کے
ہونے والے سالانہ سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے حوالے سے تیاری کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)
خواجہ پیر محمد اصغر اسلمی نقشبندی کا حیدرآباد واقع فیضان آن لائن اکیڈمی کی کلاتھ مارکیٹ برانچ کا وزٹ
دعوت اسلامی
کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیراہتمام پچھلے دنوں خواجہ پیر محمد اصغر
اسلمی نقشبندی آف انگلینڈ نے حیدرآباد ریجن میں واقع فیضان آن
لائن اکیڈمی کی کلاتھ مارکیٹ برانچ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر فیضان آن لائن اکیڈمی کے حیدرآباد ریجن ذمہ دار جنید
عطاری مدنی نے انہیں برانچ میں خوش آمدید
کہا اور شعبے کا تعارف کرواتے ہوئے دعوت اسلامی کی خدمات کے بارے میں بتایا۔جسے
انہوں نے سراہتے ہوئے خوشی کا اظہار فرمایا۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)
فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ فیضان مدینہ آفندی ٹاؤن میں ریجن ذمہ دار جنید عطاری مدنی کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر
اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن میں واقع فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ فیضان
مدینہ آفندی ٹاؤن میں ریجن ذمہ دار جنید عطاری مدنی نے شفٹ عطاری اور قادری کے
ناظمین،معاونین،شفٹ تعلیمی ذمہ داران اور مدرسین کا مدنی مشورہ لیا۔
Dawateislami