12 اپریل 2021ء  کو فیضان آن لائن اکیڈمی کے اسٹاف کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں نگران شوری حاجی عمران عطاری مد ظلہ العالی اور رکن شوری حاجی عبدالحبیب عطاری نے اسکلز میں اضافہ کرنے اور عطیات کے حوالے سے بذریعہ لنک بیان فرمایا۔

بیان میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے اسٹاف نے اپنی برانچز سے شرکت کی جبکہ کراچی ریجن کے اسٹاف نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں حاضر ہوکر شرکت کی۔

اختتام پر نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنین مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکائے اجتماع کے سوالات کے جوابات عطا فرماتے ہوئے رمضان المبارک کے جدول اور عطیات کے حوالے رہنمائی فرمائی۔ (رپورٹ: شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی)