شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن ذمہ دار مولانا سخاوت رضا عطاری مدنی نے مدنی مشورہ  لیا جس میں لاہور ریجن کے شفٹ ناظمین ،برانچ ناظمین،زون ذمہ داران اور تعلیمی ذمہ داران نے شرکت کی۔

رمضان عطیات بڑھانے کے حوالے سے شرکا کو مختلف مدنی پھول دئیے۔مدنی مشورے میں دینی کاموں میں مضبوطی لانے کی ترغیب دلائی گئی جبکہ تعلیمی حوالے سے بھی شرکا ءِ مدنی مشورہ کی تربیت کی ۔

نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی للبنین مولانا یاسر عطاری مدنی سلمہ الغنی نے بذریعہ کال شرکائے مدنی مشورہ کو عطیات سے متعلق لسٹیں بنانے اور مدرسین میں جذبہ جگانے کے حوالے سے مفید نکات عطا فرمائے۔