شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام 7 اپریل 2021ء بروز بدھ نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے نگران زون عرفان مدنی اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر رکن شوری نے فیضان آن لائن اکیڈمی کے طالب علم سے گفتگو کی نیز برانچ ذمہ داران سے برانچ سے متعلقہ معاملات پر گفتگو فرماتے ہوئے دعائے خیر فرمائی۔