شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 26 مارچ 2021ء بروز جمعہ نگران مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی مولانا یاسر عطاری مدنی نے مین برانچ ستیانہ روڈ فیصل آباد میں شفٹ ناظمین،معاونین ،برانچ ناظم اور زون ذمہ دار کا مدنی مشورہ لیا۔

نگران مجلس نے مشورے میں دینی کاموں کے حوالے سے دئیے گئے پچھلے اہداف کا جائزہ لیا اور نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے انہیں تحائف دئیےنیز دینی کاموں میں مضبوطی لانے کی ترغیب دلاتے ہوئے مفید نکات عطا فرمائے۔مدنی مشورے میں رمضان عطیات کے حوالے سے بھی ترغیب دلائی گئی۔