دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ جامع مسجد اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کے عملے نے شرکت کی۔ نگران مجلس یاسر عطاری مدنی ، اراکین مجلس غلام الیاس عطاری مدنی اور محمد سخاوت رضا عطاری نے مدنی کام اور تعلیمی حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔ مدنی مشورے میں برانچ میں انگلش مدرسین بڑھانے کی ترغیب بھی دلائی گئی۔  (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ جامع مسجد اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ آن لائن پاکستان کے تمام اراکین نے شرکت کی۔ نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن یاسر عطاری مدنی نے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیااور شعبے میں بہتری لانے کے لئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔  (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ جامع مسجد اقصیٰ شیرانوالہ گیٹ لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں پروفیشنلز اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ نگران مجلس یاسر عطاری مدنی اور رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ آن لائن میں جدید ٹیکناجی کا استعمال کرنے، نظام کو جدیداور بہترین کرنے کے لئے مختلف امور پر مشاورت کی۔

مدنی مشورے کے بعد نگران مجلس یاسر عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ شاد باغ لاہور کا وزٹ کرتے ہوئے مدنی عملے سے ملاقات کی اور طلبہ سے انٹر نیٹ پر بات چیت بھی کی۔ بعد ازاں نگران مجلس نے نیو برانچ کے لئے ایک جگہ کا وزٹ بھی کیا۔ (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 13اگست 2020ء کو ملتان ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ اشاعت الاسلام کے عملے نے شرکت کی۔ رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن غلام عباس عطاری مدنی شرکا کی 12 مدنی کام اور گھریلو صدقہ بکس کے حوالے سے ذہن سازی کی۔ مدنی مشورے میں آئندہ کے اہداف بھی طے کئے گئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت7اگست 2020ءبروز جمعۃالمبارک رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن غلام عباس عطاری مدنی نےملتان ریجن کی برانچ فیضان مدینہ بہاولپور کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ کیا جس میں 12مدنی کاموں اور گھریلو صدقہ بکس کے حوالے سے ذہن سازی کرتے ہوئے اگلے اہداف دیئے ۔(رپورٹ:محمدفیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


رکن شوری حاجی بلال عطاری نے 4 اگست بروز منگل نجی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر اور دیگر شخصیات کے ساتھ مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ فیضان مدینہ اسلام آباد کا وزٹ فرمایا۔ رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن ضمیر عطاری مدنی نے شخصیات کو خوش آمدید کہا اور انہیں مدرسۃ المدینہ آن لائن کا تعارف پیش کرتے ہوئے دنیا بھر میں دی جانے  والی آن لائن قرآن و سنت کی تعلیم کے بارے میں آگاہ کیا۔)محمدفیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار(


دعوت اسلامی  کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت29 جولائی 2020 بروز بدھ کراچی ریجن کورنگی برانچ سے رکن مجلس غلام الیاس عطاری مدنی نے مدرسۃ المدینہ آن لائن کی مجلس آئی ٹی کا مدنی مشورہ کیا جس میں نیو سوفٹ وئیر اور فیوچر پلاننگ کے حوالے سے چند امور پر کلام کیا گیا۔


دعوت اسلامی  کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 28 جولائی 2020ء بروز منگل رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن محمدسخاوت رضا عطاری المدنی نے لاہورریجن کی برانچ مزنگ اور برانچ اچھرہ کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ فرمایاجس میں مدنی کاموں اور تعلیمی و انتظامی معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف امور پر مدنی پھول دیئے ۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت27جولائی 2020ءبروز  منگل نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن مولانا یاسر عطاری مدنی نے لاہور ریجن کے برانچ ناظمین و شفٹ ناظمین کا مدنی مشورہ فرمایاجس میں مولانا یاسر عطاری مدنی نے مدنی کاموں اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے عیدالاضحٰی کےایام میں کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے مختلف مدنی پھول عطا فرمائے ۔(محمدفیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت27جولائی 2020ءبروز  منگل رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن محمدسخاوت رضا عطاری المدنی نےلاہورریجن برانچ شیرانوالہ گیٹ کے مدنی عملے کا مدنی مشورہ کیا جس میں مدنی کاموں اور تعلیمی و انتظامی معاملات کا جائزہ لیا نیز تعلیمی اور مدنی عطیات کے حوالے سے نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کی دل جوئی کرتے ہوئے تحائف تقسیم کئے۔(محمدفیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت27جولائی 2020ءبروز  منگل اراکین مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن علی ہاشمی عطاری اور نعیم بابر عطاری نےلاہور ریجن کے جامعۃ المدینہ آن لائن کے مفتشین کا مدنی مشورہ فرمایاجس میں تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے مختلف مدنی پھول عطا فرمائے۔(محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت  27 جولائی 2020 بروز پیر کراچی ریجن کی ایک برانچ میں مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کراچی ریجن کے اراکین مجلس ، زون ناظمین و دیگر ذمہ داران کی آن لائن اجتماعی قربانی کے حوالے سے مشاورت ہوئی جس میں مختلف مدنی پھولوں پر ذمہ داران سے کلام کرتے ہوئے اہداف طے کئے۔( محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)