09ستمبر 2020ء بروز بدھ رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن غلام الیاس عطاری مدنی اور سجاد عطاری مدنی نے سینٹرل مجلس اجارہ کے ساتھ مشورہ کیاجس میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کے اجارہ سے متعلقہ معاملات پر کلام کرتے ہوئے اجارے کے نظام کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے اہم نکات طے کئے ۔

دوسری جانب رکن شوریٰ حاجی رفیع عطاری نے پچھلے دنوں فیصل آباد ریجن میں واقع مدرسۃ المدینہ آن لائن کی مین برانچ ستیانہ روڈ کے ذمہ داران سمیت ستیانہ ڈویژن کے تنظیمی ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں آپ نے شرکا کو مدنی کاموں کی ترغیب دلاتے ہوئے مختلف امور پر مدنی پھول دیئے ۔

اس طرح 11ستمبر2020ء بروز جمعہ المبارک برانچ فیضان داتا شیرانوالہ گیٹ کا رکن شورٰی سید لقمان باپو اور نگران شمالی زون نے وزٹ کیا جہاں آپ نے برانچ فیضان داتا شیرانوالہ گیٹ میں موجود حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مدنی کاموں کی ترغیب دلائی اور اچھی کارکردگی پر اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)