20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مدرسۃ المدینہ
آن لائن کی سوشل میڈیا مجلس کا بذریعہ
زوم لنک مدنی مشورہ اور سرگودھا برانچ کا
وزٹ
Sun, 13 Sep , 2020
4 years ago
رکن مجلس مدرسۃ
المدینہ آن لائن غلام الیاس عطاری مدنی نے 08 ستمبر 2020ء بروز منگل مدرسۃ المدینہ
آن لائن کی سوشل میڈیا مجلس کا بذریعہ
زوم لنک مدنی مشورہ کیا جس میں مارکیٹنگ میں مزید بہتری لانے کے حوالے
سے تربیت کرتے ہوئے اہداف طے کئے ۔
دوسری جانب 06ستمبر 2020ء بروز اتوار نگران مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن یاسر عطاری مدنی نے اراکین
مجلس کے ہمراہ سرگودھا برانچ کا وزٹ کیا جہاں مدنی عملے سے ملاقات کی اور مدنی مشورہ کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کیلئے مدرسۃ المدینہ و
جامعۃ المدینہ آن لائن کی شفٹ شروع کرنے کے حوالے سے کلام کیا ۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ
آن لائن آفس ذمہ دار)