مدرسۃ المدینہ آن لائن برانچ کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد
میں شفٹ عطاری کے تمام مدرسین کا 3جنوری2020 ء بروز جمعۃ المبارک مدنی مشورہ
ہوا جس میں رکنِ مجلس نے محاسبہ کے موضوع
پر بیان کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی کام بڑھانے اور تعلیمی نظام مضبوط بنانے کے حوالے سے نکات عطا فرمائے۔ (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ
آن لائن اوورسیز آفس)
فیضِ مدینہ نیو کراچی میں زیر ِتعمیر مدرسۃ المدینہ
آن لائن برانچ کا دورہ
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے
تحت گزشتہ دنوں رکنِ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے کراچی ریجن ذمہ دارکے ہمراہ فیضِ
مدینہ نیو کراچی میں زیر تعمیر مدرسۃ المدینہ آن لائن برانچ کے تعمیراتی کاموں کا
جائزہ لیا اور مفید مشورے بھی دیئے۔(رپورٹ:محمد
فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے
تحت 2 جنوری2020 ء بروز جمعرات رکن ِمجلس اسلامی بھائی نے کراچی میں بذریعہ زوم مدرسۃ المدینہ آن لائن
مجلس مدنی گلدستہ کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں ذمہ داران کو ہر ہفتے علم وحکمت سے
بھر پور ویڈیو مدنی گلدستے طلبائے کرام کو مہیاکرنے سے متعلق نکات
بیان کئے۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری،
مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس)
ملتان میں زیر تعمیر مدرسۃ المدینہ آن لائن کی نیو
برانچ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ
30 دسمبر 2019 ء بروز پیر کو مجلس تعمیرات کے
ذمہ دار نے ملتان ریجن ذمہ دار اسلامی
بھائی کے ہمراہ ملتان میں زیر تعمیر مدرسۃ
المدینہ آن لائن کی نیو برانچ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور مفید مشورے دیئے۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن
لائن اوورسیز آفس)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن
کےتحت یکم جنوری2020ءعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکن مجلس مدرسۃ المدینہ
آن لائن کا مجلس آئی ٹی کے ہمراہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں ٹیکنیکل مسائل دور کرنے اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے شعبہ مدرسۃ
المدینہ آن لائن میں مزید بہتری لانے کے
امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن
لائن اوورسیز آفس)
مدرسۃ المدینہ آن لائن بہاول پور کی ایک برانچ میں امریکہ کیلفورنیا سے آئی ہوئی ایک
شخصیت کی آمد
تفصیل:
بہاول پور میں دعوت اسلامی کے تحت چلنے والےمدرسۃ
المدینہ آن لائن کی ایک برانچ میں امریکہ
کیلفورنیا سے آئی ہوئی ایک شخصیت کی آمد ہوئی۔ مدرسۃ المدینہ آن لائن بہاول پور کے
زون ناظم نے انہیں خوش آمدید کہا اور آن لائن کے ذریعے دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں
جاری دینی خدمات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃالمدینہ آن لائن)
کلفٹن
میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کراچی ریجن کے تمام برانچ ناظمین اور ٹرینرز کا مدنی
مشورہ
تفصیل:
دعوت
اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں سنّتوں اجتماع ہوا جس میں
مدرسۃ المدینہ آن لائن لاہور ریجن کے تمام مدنی عملے نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی
یعفور رضا عطاری اور اراکینِ مجلس مدرسۃ
المدینہ آن لائن نےتعلیمی وانتظامی امور پر شرکا کی تربیت کی اور نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف
دیئے۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس
مدرسۃ المدینہ آن لائن)
دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ آن لائن کے تحت کراچی کے علاقے کلفٹن کی ایک برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن کی
تمام برانچز کے شفٹ ناظمین نے شرکت کی۔رکنِ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے
کارکردگی کاجائزہ لیا اور انتظامی امور کے
حوالے سے مختلف نکات پیش کئے۔(رپورٹ:محمد
فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)
دعوت
اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں سنّتوں اجتماع ہوا جس میں مدرسۃ
المدینہ آن لائن ملتان ریجن کے تمام مدنی عملے نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی قاری
سلیم عطاری اور اراکینِ مجلس مدرسۃ
المدینہ آن لائن نےتعلیمی وانتظامی امور پر شرکا کی تربیت کی اور نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف
دیئے۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس
مدرسۃ المدینہ آن لائن)
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے
تحت 25 دسمبر2019 ء بروزبدھ مدرسۃ المدینہ آن لائن برانچ فیضانِ سخی سلطان حیدرآباد
میں مدرسۃ المدینہ آن لائن حیدرآباد ریجن کے تمام ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا
جس میں ناظمین، معاونین مفتشین اور دیگر
ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پررکن ِمجلس نے محاسبہ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان فرمایا اور شرکائے مدنی مشورہ کو اپنی شفٹوں میں خوب اچھے انداز سےمدنی کام کرنے، کام کو مزید بڑھانے کے لئے کوششیں کرنے اور تعلیمی
نظام کومضبوط بنانے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن
لائن اوورسیز آفس)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ
آن لائن کے تحت اسلام آباد ریجن کے تمام مدنی عملے کاتربیتی اجتماع منعقد ہواجس
میں مدرسین اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے
اسلامی بھائیوں کی تربیت فرمائی۔اجتماعِ پاک کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو
تحائف دیئے گئےاور ملاقات کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ:فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز
آفس)
Dawateislami