دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 17فروری2020ء بروز پیر شریف   ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس افیئر کے ڈائریکٹر پروفیسر قمر الدین نےمدرسۃالمدینہ آن لائن کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد برانچ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر حیدرآباد ریجن کے رکنِ مجلس محمد جنید عطاری مدنی نے انہیں خوش آمدید کہا اور ادارے کا وزٹ کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی جانب سے دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔