22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
مدرسۃ المدینہ آن لائن حیدرآباد میں برانچ ناظم
اور شفٹ ناظمین کا مدنی مشورہ
Thu, 13 Feb , 2020
4 years ago
دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرستہ المدینہ آن لائن کے
زیرِ اہتمام مدرستہ المدینہ آن لائن برانچ
کلاتھ مارکیٹ حیدرآباد میں برانچ ناظم اور شفٹ ناظمین کا مدنی مشورہ ہوا۔ اس موقع پر رکنِ مجلس نے تمام شفٹوں کے مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا
اور مدنی کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت
فرمائی ۔ رکن مجلس نے شعبے کو خود کفیل بنانے
کے حوالے سے مشاورت کرتے ہوئے مدنی پھول دیئے اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی سالانہ بکنگ کروانے
کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)