دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے
تحت 20 دسمبر 2019ء بروز جمعۃالمبارک کو مدرسۃ
المدینہ آن لائن اسلام آباد ریجن میں فیضانِ عطار مسجد سرائے عالمگیر میں مدنی
عملے کے لئے تربیتی اجتماع کا اہتمام ہوا
جس میں نگران و اراکین مجلس نے تعلیمی و انتظامی امور سے متعلق شرکا کی تربیت کی
نیز نگرانِ مجلس نے شعبے کی بہتری کے
حوالے سے شرکائے اجتماع کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔(رپورٹ:فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز
آفس)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ
آن لائن کے تحت مدرسۃ المدینہ آن لائن فیصل آباد ریجن کے مدنی عملے کےلئے تربیتی
اجتماع کا اہتمام ہواجس میں مدرسین، شفٹ ناظمین، برانچ ناظمین اور زون ناظمین شریک
ہوئے۔ اس موقع پرنگرانِ پاکستان و رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی
بھائیوں کی تربیت فرمائی ۔ تربیتی اجتماع
کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے گئےاور ملاقات
کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ:فیضان
عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس)
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے رکنِ مجلس نےپنجاب کے شہر سرائے عالمگیر کے مدرسۃ المدینہ آن لائن کا وزٹ
کیا۔ رکنِ مجلس نے اس برانچ میں ہونے والے
تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ورکرز اور ذمّہ داران کومختلف نکات پیش کئے۔ (رپورٹ: محمد
فیضان عطاری، مدرسۃ المدینہ آن لائن)
پچھلے
دنوں شیخ الحدیث والتفسیر مولانا مفتی محمد
قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے
رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کے ہمراہ
کراچی کے مدرسۃ المدینہ آن لائن کورنگی کا
وزٹ کیا جہاں مدنی عملے کو مختلف تربیتی نکات پیش کئے اورمختلف انتظامی امورکا
جائزہ لیا۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، مدرسۃ المدینہ آن لائن)
دعوت
اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت حیدرآباد ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کے مفتشین اور معاونین اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔تعلیمی ذمّہ دار نے شرکا کی تربیت کی اور شفٹ میں تعلیمی نظام کو مزید مضبوط
اور پختہ کرنے کے حوالےسےمختلف نکات پیش کئے۔(رپورٹ: محمد
فیضان عطاری، مدرسۃ المدینہ آن لائن)
دعوت ِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے
تحت 18 دسمبر2019ء بروزبدھ فیصل آباد ریجن میں تربیتی اجتماع ہوا جس میں نگران و اراکینِ مجلس
مدرسۃ المدینہ آن لائن نے مدرسین، شفٹ
ناظمین، برانچ ناظمین اور زون ناظمین کی
تعلیمی اور انتظامی اُمور کے حوالے سے تربیت کی۔
اسی طرح رکنِ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے لاہور ریجن میں بذریعہ زوم تمام برانچ ناظمین کامدنی مشورہ لیاجس میں مدرسۃ المدینہ بالغان اور دیگر
مدنی کاموں کو مزید بہتر کرنے کے متعلق
تبادلہ خیال کیاگیا اور آئندہ مشورے کی تاریخ طے کی گئی۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری، مدرسۃ المدینہ آن لائن)
دعوت
اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت لاہور ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں لاہور ریجن کے تمام زون ناظمین، برانچ ناظمین اور شفٹ ناظمین نے شرکت کی۔ رکنِ
مجلس نے شرکا کی تربیت کی اور تعلیمی نظام کو مزید بہتر بنانے اور مدنی کاموں میں
بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے کا ذہن دیتے ہوئے مختلف امور پر کلام کیا۔ (رپورٹ:محمد
فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)
رکنِ
شوری مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نےمدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں قائم مدرسۃ المدینہ آن لائن کا وزٹ
کیا جہاں انہوں نے مدنی عملے اور مفتی ثمر قادری صاحب سے ملاقات کی اور مدرسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔(رپورٹ:محمد
فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)
دعوت
اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت لاہور ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
مختلف برانچز فیضان مدینہ کاہنہ نو،فیضان مشتاق،فیضان بغداد اور فیضان شاہ جمال کے
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے شرکا کی تربیت کی
اور گھریلو صدقہ بکس اور مدنی کاموں میں
حصہ ملانے کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس
مدرسۃ المدینہ آن لائن)
دعوت
اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت فیصل آباد ریجن میں مدرسۃ المدینہ آن
لائن کی ایک نئی برانچ کا افتتاح ہوا اس موقع پر
نگرانِ شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی، نگرانِ پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری اور رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری موجود تھے۔نگرانِ شوری
ٰ نے برانچ کی ترقی کے لئے دعا ئیں کیں۔خوشی کے اس موقع پر شرکا میں میٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں ۔ (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ
المدینہ آن لائن)
دعوت
اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت
فیصل آباد ریجن کی ایک برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیس ڈیپارٹ اور ایڈمیشن ڈیپارٹ کے ذمّہ داران نے
شرکت کی۔رکنِ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے شرکا کی تربیت کی۔ رکنِ کابینہ
نےمتعلقہ ڈیپارٹ کی اپڈیٹ پالیسیزاور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ (رپورٹ:
محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)
دعوت اسلامی
کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 16دسمبر2019ء کو اسلام آباد میں بذریعہ انٹر
نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک بھر کے
ٹرینرز اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔رکنِ
مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نےشرکا کی تربیت کی اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا ۔(رپورٹ: محمد
فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)
Dawateislami