مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد  میں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے رکنِ مجلس نے ریجن ذمّہ دار کے ہمراہ برانچ کی تعمیرات کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے کنٹریکٹر سے بات چیت کی۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت فیصل آباد ریجن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ایڈمیشن اور فیس ڈیپارٹ کے کالنگ آپریٹرز اور دیگر ذمّہ داران نے شرکت کی۔رکنِ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے شرکا کی تربیت کی اور ڈیپارٹ سے متعلق انٹر نیشنل معیاری نظام کی  معلومات فراہم کیں۔ رکنِ مجلس نے ڈیپارٹمنٹ میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے کلام کیا۔ (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن) 


ملتان ریجن میں واقع مدرسۃ المدینہ آن لائن کے برانچ فیضانِ اولیاءمیں مولانا ظفرقادری صاحب کی آمد ہوئی۔ زون ذمّہ دار نے انہیں خوش آمدید کہا اور عالمی سطح پر مدرسۃ المدینہ آن لائن کے ذریعے قرآن و سنت کی ہونے والی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کی۔

اسی طرح نگرانِ کابینہ نے اسی برانچ کے اسٹاف کا مدنی مشورہ لیا جس میں 12مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت فیصل آبادریجن برانچ فیضانِ عطار میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک بھر کے اراکینِ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس نے مختلف امور کا جائزہ لیا اور شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے اہم نکات بیان کئے۔مشورے کے اختتام پر فیضان اجمیر کے برانچ ناظم سید محمد قذافی عطاری مدنی کے والد مرحوم کے ایصالِ ثوب کےلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔ (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت کراچی کے علاقے نیو چالی میں ایک نئی برانچ کا سنگ بنیاد رکھا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے شرکت کی اور شرکا کو اہم نکات بیان کئے۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن )


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں H.R ڈیپارٹمنٹ اور مجلس آئی ٹی کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکن مجلس نے جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ذرائع کے استعمال کے ذریعے شعبے کو مزید بہتر بنانے کے لئےاہم امور پر بات چیت کی۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن )


دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃالمدینہ آن لائن کے تحت سیالکوٹ زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مختلف برانچز  (فیضان نورالعرفان، فیضان مدینہ گجرات، فیضان مدینہ ڈنگہ)کے ذمّہ داران اور مدرسین نے شرکت کی۔اراکینِ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے شرکا کی تربیت کی اور صدقے کے فضائل بیان کرتے ہوئے ٹیلی تھون جمع کروانے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 30نومبر 2019ء کو بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ آن لائن اور سیز کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔رکنِ مجلس نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور شرکا کو اہم معلومات فراہم کرتے ہوئےآئندہ کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت اراکینِ مجلس نے برانچ فیضانِ مدینہ  راولپنڈی کا وزٹ کیا اور مدرسۃ المدینہ آن لائن کے اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملانے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 29نومبر 2019ء کومدنی مرکزفیضانِ مدینہ اسلام آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ وجامعۃالمدینہ آن لائن کے اساتذہ اور ناظمین نے شرکت کی۔ رکنِ زون نے شرکاکی تربیت کی اور تعلیمی حوالے سے اہم معلومات فراہم کیں۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)


دعوت اسلامی کی مجلس جامعۃ المدینہ آن لائن کے تحت 28نومبر 2019ء کو حیدر آباد کی برانچ فیضانِ سخی سلطان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین ، ناظمین سمیت دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔تعلیمی ذمّہ دار اور رکنِ مجلس نے کارکردگی کاجائزہ لیا اور نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے مختلف نکات فراہم کرتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 29نومبر 2019ء کو بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اور مجلس آئی ٹی کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ مجلس مدرسۃ المدینہ نے شعبہ کے متعلق کاموں کا جائزہ لیا اور آنے والے مسائل کے حل کے متعلق اہم امور پر بات چیت کی۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)