12 مئی 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کےتحت سرائے عالمگیر برانچ کے اسٹاف کا اہم مدنی مشورہ منعقد ہوا جس کا مقصد برانچ کے تعلیمی معاملات اور اجتماعی قربانی کا جائزہ لینا تھا۔

اس موقع پر نگران شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی اجتماعی قربانی میں حصہ لینے اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی ترغیب دی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مشغول رہنے کا ذہن بھی دیا۔ اس مدنی مشورے میں ڈویژن ذمہ دار مولانا شہباز عطاری مدنی سمیت شعبے کے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائی بھی شریک تھے۔ (رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)