5 مئی 2026ء کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد کی مین برانچ ستیانہ روڈ میں پنجاب کے برانچ ناظمین اور ڈویژن ذمہ داران کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس موقع پر رکنِ شعبہ مولانا عمران عطاری مدنی نے حاضرین کو سپلائی چین کے نظام سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی اور شعبے کے متعلق چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ رکن، شعبہ نے مالک وقف کی احتیاطی تدابیر اور برانچز میں سپلائی چین کے نظام کے مؤثر نفاذ کے حوالے سے چند اہم باتیں بتائیں نیز نمایاں کارکردگی کے حامل ذمہ داران میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے جس کا مقصد ذمہ داران کی حوصلہ افزائی اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانا تھا۔ (رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)