14 مئی 2026ء، پنجاب:

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے دینی تعلیمی بورڈ کنزالمدارس میں 14 مئی 2026ء کو ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد اسماعیل عطاری اور تمام شعبہ جات کے نگران اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

اس میٹنگ میں مختلف انتظامی امور کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا جبکہ خصوصی طور پر انسانی وسائل سے متعلق اقدامات اور ادارہ جاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس میٹنگ کا مقصد ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور مستقبل کے حوالے سے مؤثر حکمت عملی ترتیب دینا تھا تاکہ ادارے میں مزید بہتری و ترقی ممکن ہو سکے۔(رپورٹ: سیّد ذیشان حسین بخاری عطاری، ہیڈ آف سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ کنزالمدارس بورڈ فیصل آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)