گزشتہ دنوں  دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت مدرسۃ المدینہ آن لائن لاہور ریجن کی برانچز (مدرسۃ المدینہ آن لائن مزنگ، مدرسۃ المدینہ آن لائن اِچھرہ، مدرسۃ المدینہ آن لائن گلشن راوی) کے مدنی عملے کا الگ الگ مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں برانچز کے متعلقہ مدنی عملے نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار سخاوت عطاری مدنی نے تعلیمی و مدنی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مزید بہتری کے حوالے سے نکات بیان کئے نیز کراچی میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کے مدنی عملے کےلئے ہونے والےتربیتی اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے مدنی پھول عطا فرمائے۔ (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)