19 مئی 2026ء کو  پنجاب، پاکستان کے شہر لاہور میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں اچھرہ برانچ، لاہور کے اسٹاف نے شرکت کی۔

اس موقع پرشعبے کے رکن اور لاہور ڈویژن کے ذمہ دار مولانا رضوان عطاری مدنی نے اسٹاف کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں شعبے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، اپنے کاموں کو بروقت و احسن انداز میں انجام دینے اور افواہوں سے بچاؤ کے حوالے سے اہم نکات بتائے۔

اسی طرح لاہور ڈویژن ذمہ دار نے اسٹاف کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دلائی اور عید قربان کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے اُن کی ذہن سازی کی۔

بعدازاں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کے اسلامی بھائیوں کے لیے الگ الگ سیشنز کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا احمد وسیم عطاری مدنی نے تعلیمی نظام کو مضبوط و مؤثر بنانے کے حوالے سے اُن کی تربیت کی۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)