گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن  کے تحت رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے اسلام آباد ریجن کی مدرستہ المدینہ آن لائن کی برانچز ( فیضانِ مدینہ گجرات، سروس موڑ گجرات اور فیضان مدینہ جہلم) کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے وہاں کے مدنی عملے سے ملاقاتیں کیں۔ تعلیمی حوالے سے ان برانچز کا جائزہ لیا اور مدرسین کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں تدریسی و تعلیمی حوالے سے مدنی پھول عطا فرمائے نیز اچھی کارکردگی پیش کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی بھی فرمائی۔ (رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن آفس ذمہ دار)