دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 9اکتوبر2019ء کو کورنگی نمبر 4 رضا مسجد کراچی سے مدرسۃ المدینہ آن لائن کی مجلس آئی ٹی کا بذریعہ ٔ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک بھر کی برانچز سے بذریعۂ انٹرنیٹ آئی ٹی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے ذمّہ داران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات دئیے۔ (رپورٹ،محمد فیضان رضا، مدرسۃ المدینہ آن لائن اوورسیز آفس ذمہ دار)


مجلس مدرسۃ المدینہ  کورسز کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 12دن کے معلّم مدنی قاعدہ کورس جاری ہے دورانِ کورس رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے” آپ ایک کامیاب مثالی معلم کیسے بن سکتے ہیں“ کے موضوع پر سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو کورسز کے مقاصد ، پسماندہ علاقوں میں کورسز کروانے کی ضرورت و اہمیت، دین کی سر بلندی کے لئے قربانی دینااور کامیاب استاد کے اوصاف کے حوالے اہم نکات فراہم کئے۔


نماز دینِ اسلام  کاایک اہم رکن ہے جسے ہربالغ مسلمان مرد وعورت پر دن میں پانچ بار فرض کیا گیا۔نماز کی درست ادائیگی کے لئے اس کا مکمل طریقہ سیکھنا بہت ضروری ہے۔نماز کا طریقہ سیکھانے کے لئے دعوت اسلامی کی مجلس جامعۃالمدینہ آن لائن کے تحت ایک کورس بنام ”نماز کا حنفی طریقہ “کا آغاز کیا گیا ہےجس میں عاشقانِ رسول نماز کی شرائط، فرائض ،واجبات،مستحبات کے ساتھ ساتھ عملی طریقہ بھی سیکھ سکیں گے۔ داخلے کے خواہشمند اسلامی بھائی اس نمبر پر رابطہ کریں۔03139292992


19 ستمبر 2019ءکو مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ  میں سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں اراکینِ زون اور کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نےسنّتوں بھرا بیان کیا ۔اجتماع کے اختتام پررکنِ شوریٰ نے مسجد،جامعۃ المدینہ اورمدرسۃ المدینہ آن لائن کے تعمیراتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ ملانےاور مدرسۃ المدینہ آن لائن کورسز میں ایڈمیشن کے حوالے سےترغیب دلائی نیز رکنِ شوریٰ نے اجتماع کے اختتام پر مدرسۃ المدینہ آن لائن کی آٹھویں برانچ کاافتتاح بھی کیا۔(رپورٹ:غلام الیاس مدنی، مدرسۃ المدینہ آن لائن)


مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت  19 ستمبر 2019ء بروز جمعرات لاہور زون میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کی8 برانچز کاافتتاح ہوا۔ اس موقع پر ہونے سنتوں بھرے اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری عطاری نے شان بلال حبشی کی موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اجتماعِ پاک میں اراکینِ زون سمیت کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔ رکنِ شوریٰ نے شرکائے اجتماع کو مدرسۃ المدینہ آن لائن کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں کورسز اور آن لائن میں ایڈمشن لینے اور مدنی کاموں میں عملی طور پر شامل ہونے کے حوالے سے خوب ترغیب دلائی۔