مدرسۃ المدینہ آن لائن کراچی ریجن کا مدنی مشورہ

کراچی میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کی نئی برانچز کا دورہ

تفصیل:

دعوت اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی ریجن کے ناظمین، تعلیمی ذمّہ داران اور ٹرینرز نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن یاسر عطاری مدنی نے انتظامی اور تعلیمی امور پر مختلف نکات فراہم کیا اور شرکا کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔

اسی طرح مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے نگرانِ یاسر رضا عطاری مدنی نے کراچی ریجن(نیو کراچی،ناظم آباد ، دھوراجی) میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کی نئی برانچز کا وزٹ کیا۔نگرانِ مجلس نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے اوپننگ کے حوالے سے ذمّہ داران کو مختلف نکات فراہم کئے۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن )