دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت  پچھلے دنوں ملتان ریجن کی دو برانچز فیضان مدینہ بہاولپور برانچ اور فیضان مدینہ ملتان برانچ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اس مرتبہ کےٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کرنے کے اہداف طے کئے۔ (رپورٹ،محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)


میرپور کشمیر میں واقع مدرسۃ المدینہ آن لائن فیضان پیر شاہ غازی کا رکن شوریٰ حاجی بلال عطاری نے  وزٹ کیا اور وہاں پر ہونے والےکاموں کا جائزہ لیا۔ اراکینِ مجلس نے شعبے میں ہونے والے کام سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جس پر رکنِ شوریٰ نے شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات فراہم کئے۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈنگہ پنجاب میں سیالکوٹ زون کے ناظمین اور برانچ ناظمین کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن مجلس مدرستہ المدینہ آن لائن نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور اس مرتبہ کےٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کرنے کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)


4نومبر2019ء بروز پیر حیدر آباد میں قائم  مدرستہ المدینہ آن لائن برانچ فیضان مدینہ کا میئر حیدر آباد سید طیب حسین نے اپنے وفد کے ہمراہ وزٹ کیا ۔مدرسۃ المدینہ آن لائن کے ذمہ داران نے شخصیات کا استقبال اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدرسۃ المدینہ آن لائن کی برانچ کا وزٹ کروایا اور وہاں پر ہونے والی دینی خدمات اور مختلف کورسز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ میئر حیدر آباد سید طیب حسین نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا اور خوشی کا اظہار بھی کیا۔ (رپورٹ،محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت  لاہور شمالی زون کے جامع مسجد اقصی میں واقع مدرسة المدینہ آن لائن میں31اکتوبر 2019ء بروز جمعرات کو تربیتی اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ آن لائن کے اساتذہ و ناظمین نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی منصور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اورمدنی عطیات جمع کرنے کے متعلق نکات دئیے۔ (رپورٹ،محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت31اکتوبر2019ء کو حیدرآباد میں واقع برانچ فیضان سخی سلطان  میں مدنی مشورہ ہواجس میں جامعۃ المدینہ کے اساتذہ نے شرکت کی۔ حیدرآباد ریجن کے رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن اور تعلیمی ذمہ دار نے تعلیم میں بہتری لانے اور کورس کو اپنے ہدف پر مکمل کرنے کے حوالے سے تربیت کی نیز اچھی کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی تقسیم کئے۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت31اکتوبر2019ء کو لاہور ریجن کاہنہ نو  میں واقع مدرستہ المدینہ و جامعۃ المدینہ آن لائن کی برانچ فیضان مدینہ کے مدرسین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے تعلیمی نظام کو مضبوط کرنے کے حوالے سے نکات دئیے نیز ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سے زیادہ مدنی عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت پچھلے دنوں ذمہ داران نے تعلیمی ذمہ دار مدرسۃ المدینہ آن لائن کے ہمراہ  سمندری روڈ فیصل آبادپر واقع علامہ اقبال ٹاؤن میں مدرسۃ المدینہ آن لائن کی نئی برانچ بنانے کے لئے ایک بلڈنگ کا وزٹ کیاتعلیمی ذمہ دار مدرسۃ المدینہ آن لائن نے علاقائی مشاورت کے نگران اسلامی بھائی کو برانچ اوپن کرنے کے لئے جو لوازمات درکار ہوتے ہیں ان کے بارے میں آگاہ کیا اور اہم امور پر مشاورت کی۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ عنقریب اس مقام پرمدرستہ المدینہ آن لائن کی ایک نئی برانچ کا افتتاح کیا جائےگا۔ (رپورٹ،محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)


دعوتِ اسلامی  کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 30اکتوبر2019ء کو جنوبی زون لاہورکے شفٹ ناظمین اور برانچ ناظمین کامدنی مشورہ ہوا جس میں رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نےشرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نظام کو مزید مضبوط وبہتر بنانے نیز ماہ ر بیع الاول کی آمد کی خوشی میں برانچز کی سجاوٹ کے حوالے سےنکات دئیے۔علاوہ ازیں ٹیلی تھون کے حوالے سےکوششیں تیز کرنے کےاہداف دئیے۔ (رپورٹ،محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت30اکتوبر2019ء کو  مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی11 اسلام آباد میں بذریعۂ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ و جامعۃ المدینہ آن لائن کے ٹرینر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ رکنِ مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے” صفائی ستھرائی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کی نیز نئے مدرسین کی ٹریننگ میں اندازِ تدریس و درست تفہیم کو اجاگر کیجئے کے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت 29اکتوبر2019ء کو  لاہور میں شمالی زون کے شفٹ ناظمین اور برانچ ناظمین کامدنی مشورہ ہوا جس میں رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور نظام کومزید بہتر بنانے، ربیع النور شریف کی آمد کی خوشی میں برانچز کی سجاوٹ کرنے اور ٹیلی تھون کے حوالے سے کوششیں تیز کرنے کے متعلق نکات فراہم کئے۔(رپورٹ،محمد فیضان عطاری،مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)


دعوتِ اسلامی  کی مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن کے تحت لاہور میں برانچ فیضان بغداد گلشن راوی میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں برانچ کے ذمہ داران اور مدرسین نے شرکت کی۔ رکن مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور12 مدنی کاموں کو مزیدمضبوط کرنے نیز اس بار کے ٹیلی تھون مہم میں زیادہ سےزیادہ مدنی عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ،محمدفیضان عطاری، مجلس مدرسۃ المدینہ آن لائن)