فیصل آباد میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ،
سابقہ 3 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ
9 مئی 2026ء کو فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب کے ڈویژن، میٹروپولیٹن سٹی،
ڈسٹرکٹ اور فیصل آباد سٹی کے ٹاؤن ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔
ذرائع
سے ملنے والی معلومات کے مطابق مدنی مشورے میں نگرانِ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شہزاد
احمد عطاری، کورسز فورم کے ملکی ذمہ دار فیاض عطاری اور پنجاب کے صوبائی ذمہ دار احمد
رضا عطاری نے شرکت کی۔
اس
موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن عبدالوہاب عطاری نے ذمہ داران
کی تربیت کرتے ہوئے سابقہ 3 ماہ کی کارکردگی
کا جائزہ لیا اور آئندہ 3 ماہ کے اہداف طے کیے۔
علاوہ ازیں رکن شوریٰ نے شعبے کے کام کو
مزید بہتر بنانے اور کارکردگی میں نکھار
لانے کے لیے ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔(رپورٹ: محمد عثمان رضا عطاری
شعبہ تعلیم فیصل آباد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami