.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی
کورسز کے تحت اسلامی بھائیوں کی تربیت
ورہنمائی کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔پچھلے دنوں 11ستمبر2021ء بروز ہفتہ فتح جنگ میں
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ڈھوکڑی روڈ میں 7 دن کا فیضانِ نماز
کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکا کو نماز کے فرائض وواجبات اور نماز کے چند
ضروری مسائل سکھانے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس کورس میں وقتاًفوقتاً اراکین
ریجن وزون ذمہ داران کاشرکا کی تربیت کے لئے جدول ہوتا رہتاہےجس میں ذمہ داران
فرض علوم کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جاتا
ہے۔ (رپوٹ: مبشر حسن عطاری مجلس حج
و عمرہ واہ کینٹ اٹک زون،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی
کورسز کے تحت دنیا بھر میں مدنی کورسز کا سلسلہ جاری ہے جس میں اسلامی بھائیوں کوضروری
مسائل سکھائے جاتے ہیں ۔اسی سلسلے میں پا کستان کے شہر کراچی میمن گوٹھ کابینہ ڈویژن
لنک روڈ ڈہیر شریف میں 7دن کا رہائشی فیضانِ نماز کورس جاری ہے ۔
اس کورس میں شرکا کی 12دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کے ساتھ
عملی مشق بھی کروائی جاتی ہےجس میں شرکا مدنی
درس،علاقائی دورہ ،فجر کے لئے مسلمانوں کو
جگانا اور چوک درس کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔
اس کورس کے اختتام پر میمن
گوٹھ فیضانِ عطار مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نگران کابینہ ،اراکین کابینہ اور ڈویژن ذمہ
داران سمیت مقامی سیاسی شخصیات بھی شرکت کریں گے۔ بعد ازاں شرکائےکورس کو اسناد
اور تحائف بھی پیش کرنےکا سلسلہ ہوگا۔ (رپوٹ: رکنِ
زون ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے تحت 10 ستمبر2021ءبروزجمعہ جامعۃالمدینہ فیضان مکہ اڈیالہ روڈ راولپنڈی
میں دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں 12 دینی کام کورس کے شرکا اور جامعۃالمدینہ کے
طلبۂ کرام شریک تھے۔اس موقع پر مبلغِ دعوت اسلامی نے ’’وقت تہجد دعا اور تلاوت قراٰن کریم‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور آخر
میں دکھیاری امت کے لئے دعا بھی کروائی گئی۔(رپوٹ: محمد احمد سیالوی عطاری رکن شعبہ مدنی کورسز ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت دنیا بھر میں مدنی کورسز کا سلسلہ
جاری ہے جس میں اسلامی بھائیوں کو وقتاًفوقتاً علمِ دین سکھانے کا سلسلہ ہوتا رہتا
ہے۔پچھلے دنوں پاکستان کے شہر کراچی قائد آباد کابینہ کے ڈویژن نئی آبادی بھینس
کالونی 8 نمبر کنزالایمان مسجد میں جزوقتی فیضانِ نماز
کورس کا آغاز ہوا۔اس موقع پر رکنِ زون ابو یاسر قاری
محمد ناصر رضا عطاری نےشرکا کو نماز کے چندمسائل سکھائے نیز اس کورس میں کم وبیش 45اسلامی
بھائی شریک ہیں جو درجے کے اختتام پر چوک درس کا بھی سلسلہ کرتے
ہیں ۔بعد ازاں کورس کے اختتام پر اسلامی
بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کا بھی آغاز کیا جائے گا۔(رپوٹ: رکنِ زون ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
دعوتِ اسلامی
کے زیرِ نگرانی 8ستمبر2021ءبروزبدھ ساکرو میں شعبہ مدنی کورسز کے تحت مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں زون، کابینہ،
ڈویژن اور علاقہ سطح کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی ۔اس مشورے میں نگرانِ زون سید فضیل شاہ عطاری نے شرکا کی تربیت
کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیاساتھ ہی ہفتہ وار اجتماع، یوم تعطیل اعتکاف
اور شعبہ مدنی کورسز حوالے سے گفتگو کی
نیز دینی کاموں میں مزید بہتری کے نئے اہداف بھی دیئے۔(رپوٹ: ابو
یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری رکنِ زون،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت اسلامی
بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کے لئے مختلف کورس کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے ۔اسی سلسلے
میں 7ستمبر2021ءبروزمنگل 7دن کا رہائشی
فیضانِ نماز کورس کا آغاز ہوا نیز نگران سکھر کابینہ محمد فضیل عطاری نے اس کورس
میں شرکت کی اور شرکا کو استقامت کےساتھ ہمیشہ دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔ (رپوٹ:
جنید رضا عطاری مَدنی رکن زون
شعبہ مَدنی کورسز،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی
کے تحت اسلامی بھائیوں کی نماز کی درستگی کے لئے گیمبرمیں یکم ستمبر2021ء کو فیضانِ نماز کورس کا آغاز ہوا
جس میں اسٹوڈنٹس ، تاجران اور دیگر اسلامی بھائی موجود ہیں ۔اس کورس
میں وقتاًفوقتاًمبلغِ دعوتِ اسلامی شرکا کی تربیت کرتے رہتے ہیں پچھلے دنوں نگرانِ کابینہ بلال عطاری نے شرکا کو نماز درست پڑھنے کا طریقہ بتاتے ہوئے ان
کی تربیت کی۔

دعوتِ اسلامی
کے شعبہ مدنی کورسزکے تحت
3ستمبر2021ءبروزجمعہ ٹنڈوآدم میں قائم جامعۃالمدینہ بوائزمیں اصلاحِ اعمال کورس
ہواجس میں جامعۃالمدینہ کے طلبۂ کرام و اساتذٔکرام شریک تھے ۔
اس موقع پر نگرانِ
نواب شاہ زون حاجی محمد عامر عطاری نے فضول گوئی پر کلام کیااس دوران رُکنِ نواب
شاہ زون اعظم رضا عطاری نے بھی اپنی اصلاح اور نیک اعمال پر عمل کا ذہن دیتے ہوئے
تربیت کی۔(رپوٹ: اعظم رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز نواب شاہ زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی
کے تحت اسلامی بھائیوں کی تربیت کےلئے وقتاًفوقتاًمدنی کورسز کا سلسلہ ہوتا رہتا
ہے جس میں شرکا کو نماز کے مسائل سکھائے جاتے ہیں۔اسی سلسلے میں
3ستمبر2021ءبروزجمعہ رینالہ خورد میں سات دن کےفیضانِ
نماز کورس کا آغاز ہوا ۔
نگران زون منیر عطاری نے نماز کا پریکٹیکل طریقہ سکھاتے ہوئے شرکا کی تربیت ورہنمائی کی،اس کورس میں اسٹوڈنٹس،تاجران، ڈاکٹرز سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔(رپوٹ: محمد شوال ندیم
عطاری رکن کابینہ اوکاڑہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

الحمدللہ عزوجل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سکھر میں جاری 63دن کے مدنی تربیتی کورس کے عاشقان
رسول جھنڈے لئے یوم دعوت
اسلامی منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
امیر اہل سنت دامت برکاتہم
العالیہ کو درود پاک کا تحفہ پیش کرنے کے لئےروزانہ ہزاروں کی تعداد میں درود پاک
پڑھا جا رہا ہے۔(رپوٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی
کورسزواعتکاف،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت اڈیرو لعل ولیج میں فیضانِ نماز کورس کا
انعقاد ہوا جس میں اسلامی بھائیوں کو نماز کے مسائل سکھائے گئے۔
یکم
ستمبر2021ءبروزبدھ اس کورس کے اختتام پر ایک تقریب رکھی گئی جس میں فیضانِ نماز
کورس کے شرکاودیگر ائمہ کرام، ڈویژن نگران، علاقہ نگران اورڈویژن ذمہ
داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکنِ
زون محمد اعظم رضا عطاری نے اسلامی
بھائیوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کودینی ماحول میں استقامت اور 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شامل رہنے کا ذہن دیا۔(رپوٹ: اعظم
رضا عطاری شعبہ مدنی کورسز نواب شاہ زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت
28اگست2021ء بروزہفتہ پتوکی ضلع
قصور میں 7 دن پر مشتمل فیضانِ نماز کورس جزو وقتی کا آغاز ہوا
جس میں نماز کے مسائل اہمیت اور نماز کا عملی طریقہ پریکٹیکل بھی سکھایا جائے گا۔
اسم موقع پرنگران ڈویژن مشاورت محمد نصیر عطاری
مدنی نے شرکا کو نماز کی اہمیت اورنماز کے
مسائل کے بارے رہنمائی کرتے ہوئے ایسے کورسز پورے شہر میں حلقہ سطح پر کروانے کی
ترغیب دلائی ۔(رپوٹ: علی ریاض عطاری مجلس سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)